کھیل
Time 20 مارچ ، 2020

پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے سیمی نے تنہائی اختیار کرلی

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے سینٹ لوشیا پہنچ کر تنہائی اختیار کرلی۔

ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو تنہائی اختیار کرنے کی اطلاع دی۔

سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن میں نے کچھ احتیاطی تدابیراختیار کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 روز انتظار کے بعد ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کروں گا، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط ضروری ہے ، امید ہے یہ وقت گزر جائے گا۔ 

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا جس کے بقیہ سیمی فائنلز اور فائنل کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شریک تمام کرکٹرز، فرنچائز مالکان اور سپورٹ اسٹاف کے کووڈ 19  کے ٹیسٹ بھی کرائے جن کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

مزید خبریں :