Time 20 مارچ ، 2020
دنیا

روس میں کورونا وائرس کی ویکسینز کی جانچ شروع

فائل فوٹو 

روس کے سائنسدانوں نے سربیا میں قائم ایک لیباٹری میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسینز کی جانچ شروع کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روسی سائنسدان ممکنہ ویکسینز کی پروٹوٹائپ کی جانچ لیباٹری میں کچھ جانوروں پر کر رہے ہیں۔

یاد رہے روس میں اب تک کورونا وائرس کےصرف 199 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں مگر گزشتہ کچھ روز سے ان میں تیز سے اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

روس کے شہر نووسبرسک مین قائم وکٹر اسٹیٹ وائرولوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے 6 مختلف ٹیکنالوجیکل پلیٹ فارمز پر مشتمل ویکسینز کی پروٹوٹائپس تیار کی ہیں جن کی جانچ کاعمل پیر سے شروع ہوا جس میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ وہ کتنا اثر کرتی ہیں اور کتنی مقدار میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

دنیا بھر کے سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ ویکسین کی تیاری ایک مشکل اور طویل کام ہے اور اس میں 12سے 18 مہینے لگ سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ ویکسین کو رواں سال کی آخری سہ ماہی میں عام کیا جا سکے گا۔ 

مزید خبریں :