Time 21 مارچ ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

کورونا کی معلومات کیلیے اب عالمی ادارہ صحت سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں

فائل فوٹو

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) اور  یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے مشترکہ طور پر  واٹس ایپ پر ایک ایسا میسیجنگ پلیٹ فارم تیار کیا ہے جہاں صارفین کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق دنیا بھر میں موجود تمام لوگ اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے آفیشل نمبر (41798931829+) اپنے فون میں محفوظ کریں۔

اس پلیٹ فارم کے تحت کوئی بھی شخص دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد جان سکتا ہے جب کہ کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر، سفری مشورے، اور کورونا سے متعلق جھوٹی افواہوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

عالمی ادارہ صحت کی واٹس ایپ جیسی نجی شعبے کی کمپنی کے ساتھ شراکت داری دنیا بھر کے اربوں صارفین کو اس وقت حقیقی معلومات فراہم کرنے میں معاون ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر  میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 113 ہوگئی ہے۔   

مزید خبریں :