Can't connect right now! retry

پاکستان
21 مارچ ، 2020

کورونا: پاکستان ریلوے کا مزید 22 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلوے نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کے تحت مزید  11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 پاکستان ریلوے  کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 22 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ موہن جوداڑو، تھل ایکسپریس، ماروی پسنجر، موسیٰ پاک، چناب ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، ثمن سرکار اور فیصل ایکسپریس کو کو رونا وائرس کے خدشے پر بندکیا جارہا ہے۔ 

خیال رہےکہ اس سے قبل وزیر ریلوے نے 6 روٹس پر چلنے والی 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریلوے کی مختلف روٹس پر 134 ٹرینیں چلتی تھیں جن میں سے 34بند جب کہ باقی 100رواں دواں رہیں گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM