21 مارچ ، 2020
کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت عالمی عدالت انصاف نے 16 اپریل تک تمام سماعتیں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے 16 اپریل تک تمام اجلاس بھی ملتوی کر دیے ہیں۔
عالمی عدالتی انصاف کے ممبر اور رجسٹری اسٹاف کے سرکاری سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اعلامیے میں عالمی عدالت انصاف کے ارکان کو آن لائن کام کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 11 ہزار سے تجاوزکر گئی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 170 ہوچکی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث اہم ایونٹس، کانفرنسز، کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔