کورونا سے انتقال کرنے والوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی ہدایت

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

محکمہ ریلیف و بحالی کے اعلامیے میں کوروناسے انتقال کرنے والوں کا غسل اور تدفین کرنے والوں کو ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی تدایبر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔

اعلامیے میں مزید ہدایت کی گئی ہےکہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو پلاسٹک کور میں بند کرکے تابوت میں دفن کیا جائے اور  غسل کے دوران استعمال ہونے والے اشیاء کو فوری تلف کیا جائے جب کہ قریبی رشتہ داروں کو میت تابوت کے گلاس پین ونڈو میں دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے ایک شہری کا تعلق مردان اور دوسرے کا پشاور سے تھا جب کہ صوبے میں کیسز کی تعداد 20 سے زائد ہے۔

مزید خبریں :