Time 21 مارچ ، 2020
پاکستان

چمن میں پاک افغان سرحد تجارتی سرگرمیوں کے لیے بحال

باب دوستی سےمال بردار ٹرک افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں: کسٹم حکام—فوٹو فائل

چمن: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چمن میں پاک افغان سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق کنٹینرز اور ٹرکوں کی گزشتہ روز کلیئرنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا جس کے بعد اب باب دوستی سےمال بردار ٹرک افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں 50 سے زائد خوردنی اشیاء کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلے میں پاکستان سے ٹرانزٹ اور ایکسپورٹ کے ٹرک اور کنٹینرز جائیں گے جب کہ  افغانستان جانے والے ٹرکوں میں تازہ پھل اور سبزی شامل ہے۔

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے اور افغانستان میں کیس رپورٹ ہونے کے بعد حکام نے چمن سے پاک افغان بارڈر کو گزشتہ ماہ بند کیا جس سے ہر قسم آمدو رفت بند کردی گئی تھی۔

تاہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر افغانستان کے لیے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے احکامات پر باب دوستی کھول دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :