Time 21 مارچ ، 2020
پاکستان

کراچی کے شہریوں نے حکومت کی گھروں میں رہنے کی اپیل نظر انداز کردی

فائل فوٹو

کراچی: شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی تین دن تک آئسولیشن میں رہنے کی اپیل ہوا میں اڑادی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل کے باوجود شہر میں پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق ہے  جب کہ صبح کے وقت مختلف علاقوں میں چائے کے ہوٹل کھلے اور شہری ان پر موجود رہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کی اپیل کے بعد جمعہ کی رات سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی تھی، رینجرز اہلکار غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے تھے جب کہ شہر کے بعض مقامات پر تعینات رینجرز کی موبائل میں پانی کی ٹنکی بھی دیکھی گئی جس سے بعض شہری ہاتھ دھوتے نظر آئے۔

واضح رہےکہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور صوبائی وزیر صحت نے خبردار کیا ہےکہ اب وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے، ایسے میں سندھ حکومت نے شہریوں سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور سماجی فاصلے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :