کھیل
Time 21 مارچ ، 2020

کورونا کے باعث پی سی بی میں ضروری افراد کی حاضری برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور: کورونا وائرس کے  پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پی سی بی کے ہدایت نامے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دفاتر میں ضروری افراد کی حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دفاتر 24 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ  پی سی بی نے وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ ٹیم قائم کی ہے، دفاتر آنے والے ضروری اسٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ملازمین کی اکثریت گھروں میں رہتے ہوئے کام کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتودی کردیے ہیں جس کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے پی ایس ایل سے منسلک تمام اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے ٹیسٹ بھی کرائے جو منفی آئے ہیں۔

مزید خبریں :