Time 21 مارچ ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

تمام بازار، شاپنگ مالز اور ریستوران رات 10 بجے تک بند کردیے جائیں گے، میڈیکل اسٹورز، ڈسپنسریز اور کلینکس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، شاپنگ مالز اور ریستوران رات 10 بجے تک بند کردیے جائیں گے، میڈیکل اسٹورز، ڈسپنسریز اور کلینکس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ اسٹورز، بیکریز، آٹا چکی، تندوروں پربھی اطلاق نہیں ہو گا جبکہ دودھ کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور گوشت کی دکانیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بند رہیں گی اور دفعہ 144 کا نفاذ 15 دن کے لیے ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس کے 10 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مزید خبریں :