Can't connect right now! retry

پاکستان
22 مارچ ، 2020

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے خاتون جاں بحق، صوبے میں تعداد 3 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث تیسری ہلاکت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے صوبے میں کورونا وائرس سے تیسری ہلاکت کی تصدیق کی۔

پریس کانفرنس میں اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس سے انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

خیال رہے کہ خیرپختونخوا میں تیسری ہلاکت کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض کا انتقال سندھ میں ہوا تھا۔

اجمل خان وزیر نے مزید بتایا کہ صوبے میں مہلک وائرس کے 170 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں تاہم تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو ضلع مردان میں ہوئی تھی جہاں 50 سالہ سعادت خان انتقال کرگیا تھا۔

اسی روز دوسری ہلاکت لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور ہوئی تھی جہاں زیرعلاج ہنگو کا 36 سالہ رہائشی جاں بحق ہوگیا تھا۔

جاں بحق دونوں افراد چند روز قبل ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لوٹے تھے۔

اُدھر ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 714 تک جاپہنچی ہے جن میں سے سندھ میں 333، پنجاب میں 163، بلوچستان سے 104، گلگت بلتستان میں 71، خیبر پختونخوا میں 31، اسلام آباد میں 11 اور ایک آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوا ہے۔

ملک بھر میں اب تک 5 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق سندھ اور 2 کا اسلام آباد سے ہے۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM