23 مارچ ، 2020
امریکی محکمہ انصاف نے کورونا وائرس ویکسین کی فروخت کا دعویٰ کرنے والی ویب سائٹ بند کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا وائرس کی ویکسین فروخت کرنے کا دعویٰ کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تاحال ایسی کوئی ویکسین نہیں ہے۔
اس ضمن میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف اس قومی ہنگامی صورتحال میں ذاتی مفاد کے لیے مجرمانہ استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 14 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔