23 مارچ ، 2020
ملک بھر میں آج یوم پاکستان پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یومِ پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے آغاز پر 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس موقع پرنعرہ تکبیراور ‘پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جب کہ نماز فجر میں وطن عزیزکی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظریوم پاکستان سادگی کے ساتھ منایا جا رہاہے، اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ اور ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں۔