Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
27 اگست ، 2012

نیویارک:فلاش موب ڈنر کا انعقاد،3000 افراد کی سفید لباس میں شرکت

نیویارک:فلاش موب ڈنر کا انعقاد،3000 افراد کی سفید لباس میں شرکت

نیویارک …امریکی شہر نیو یارک میں ایک سر پرائزFlash-Mobڈنر کا انعقادکیا گیا جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے ایک مطلوبہ مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔اس ڈنر کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ کا سہارا لیا گیا جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پرحیرت انگیز طور پر تین ہزار افراد سفیدرنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے ۔اس ڈنر کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا جس کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھے کا انتظام تک انھیں مہمانوں نے کیا جہاں سب کچھ سفید ہی سفید تھا جیسے کہ چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔

مزید خبریں :