27 اگست ، 2012
میکسیکو سٹی…میکسیکو کے جو ڑے کا ایک پا لتوکتا مصنو عی ٹانگوں کی بدو لت ایک بار پھر سے چلنے پھر نے کے قابل ہو گیاہے ۔ Lemon Pieنامی اس کتّے کوچند جر ائم پیشہ افراد نے اس کے اگلے پنجوں سے محر وم کر دیا تھا جس کے بعد یہ اپنے پیروں پر چلنے کے لا ئق نہیں رہا تھا۔ مصنوعی ٹا نگیں لگنے کے بعد لیمن پا ئی اب ایک بارپھر اپنے ما لکوں کے ساتھ واک پر جا نے کے سا تھ ساتھ آزاد نہ حرکت کر سکتا ہے ۔