Time 23 مارچ ، 2020
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہیں— فوٹو: فائل

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا جو منفی آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے تاہم وزیر بلدیات ناصر شاہ احتیاطاً آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کورونا ٹیسٹ کرالیا ہے اور ملاقاتیں انتہائی محدود کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہیں اور ان کی ٹیم میں سعید غنی بھی بہت زیادہ فعال رہے ہیں اور تقریباً ہر اجلاس میں موجود رہے ہیں۔

مزید خبریں :