Time 24 مارچ ، 2020
پاکستان

وزیراعظم خیر سگالی کے جذبے سے میر شکیل الرحمان کی ضمانت کرائیں: شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ضمانت کا مطالبہ کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، پوری قوم اس وقت میڈیا کے کردار کی تعریف کر رہی ہے اور کورونا وائرس سے آگاہی کے حوالے سے میڈیا اس مہم کو لیڈ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مہم کا جامع پیکج  بنوا کر میڈیا کے ساتھ لانچ کرے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کورونا سے نمٹنے کے لیے میڈیا کو گلے لگائیں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ضمانت کرائیں، اس جذبہ خیر سگالی سے میڈیا کی آگاہی مہم بہت آگے بڑھے گی۔

خیال رہے کہ 12 مارچ کو جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور آفس میں پیشی کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔

ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو نیب نے پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں گرفتار کیا۔

13 مارچ کو لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔

مزید خبریں :