Time 25 مارچ ، 2020
پاکستان

پارک لین ریفرنس: زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کو مؤخر کردیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی مکمل کرنا تھی اور عدالت نے اس سلسلے میں پارک لین ریفرنس کے ملزمان کو بھی آج طلب کررکھا تھا۔

آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے لیے ملتوی کردی گئی اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کو 27 اپریل تک مؤخر کردیا گیا۔

اس کے علاوہ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ و جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعتیں بھی 27 اپریل تک ملتوی کردی گئیں۔

مزید خبریں :