Time 25 مارچ ، 2020
پاکستان

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا کیسز سے متعلق رپورٹ جاری

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا کیسز سے متعلق رپورٹ جاری—فوٹو فائل

کراچی: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں کورونا وائرس  کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 22 مارچ سے 23 مارچ کے دوران 115 کیسز سامنے آئے اس کے بعد 24 مارچ تک 5857 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے   918 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک پاکستان میں 7 افراد کا کورونا کے باعث انتقال ہو چکا ہے جب کہ متاثرہ 6 افراد صحتیاب ہو کرگھرجا چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں صوبوں کے اعتبار سے سندھ میں 407،   پنجاب میں 281، خیبرپختونخوا میں 38 اور بلوچستان میں 110 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق اسلام آباد سے 15،گلگت میں 80 جب کہ آزاد کشمیر سے ایک کیس سامنے آچکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام صوبوں میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے، سندھ میں یومیہ 1200 سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں آج بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید خبریں :