25 مارچ ، 2020
نئی دہلی: بھارت کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مودی سمیت کابینہ اراکین نے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے 21 روز کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور عوام کو بھی سماجی فاصلے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا تو اس میں معمول کے مطابق وزرا ایک دوسرے کےقریب موجود نہیں تھے بلکہ وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام وزرا ایک دوسرے سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر موجود تھے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بھی کابینہ اجلاس کے دوران فاصلے سے بیٹھنے کی تصویر ٹوئٹ کی گئی اور کہا کہ سماجی فاصلے اس وقت کی ضرورت ہیں، ہم یہ یقینی بنارہے ہیں۔