عاطف بخاری چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مقرر، نوٹی فکیشن جاری

فائل فوٹو: عاطف بخاری

اسلام آباد: عاطف بخاری کی بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاطف بخاری کی تعیناتی کی منظوری 20 مارچ کو دی تھی، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

واضح رہےکہ ڈیڑھ سال میں سرمایہ کاری بورڈ کے تین چیئر مین مستعفی ہوچکے ہیں، زبیر گیلانی دو ہفتے پہلے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل ہارون شریف اور نعیم زمیندار بھی عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔