09 مارچ ، 2020
چیئرمین سرمایہ کاری (انویسمنٹ) بورڈ زبیرگیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرگیلانی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔
خیال رہے کہ زبیر گیلانی کو گذشتہ سال جولائی میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا گیا تھا، ان سے قبل ہارون شریف اس عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زبیر گیلانی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ میں مسلسل مداخلت کی وجہ سے زبیرگیلانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیرگیلانی ملک میں سرمایہ کاری لانے سے متعلق مکمل آزادی چاہتے تھے، ان کے مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور مشیرتجارت رزاق داؤد سے اختلافات تھے۔