اندرون ملک آج سے تمام پروازیں بند، شمالی علاقہ جات کیلیے بحال

بسوں اور ٹرینوں کے بعد ملک بھر میں آج سے پروازیں بھی بند کردی گئیں۔

وفاقی حکومت نے ایک ہفتے کے لیے اندرون ملک فضائی آپریشن معطل کیا ہے جو 2 اپریل کی صبح 6 بجے تک معطل رہے گا تاہم اس دوران کارگو اور خصوصی پروازیں ضروری کلیئرنس کے بعد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کے لیے پروازیں جاری رکھنے کی خصوصی اجازت حاصل کی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق فیصلہ شمالی علاقہ جات سے براہ راست رابطہ برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے بعد کراچی اور سکھر ائیرپورٹ 24 مارچ کو ہی بند کردیئے گئے تھے جب کہ 25 مارچ سے 31 مارچ تک ملک بھر میں ٹرین آپریشن بھی معطل رہے گا۔

مزید خبریں :