پاکستان
08 فروری ، 2012

وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل، سپریم کورٹ نے کل سماعت مقرر کردی

وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل، سپریم کورٹ نے کل سماعت مقرر کردی

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کی اپیل کو کل سماعت کے لئے مقررکردیا ہے۔انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں آٹھ رکنی بینچ بنا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد ہونے کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔ بینچ میں جسٹس شاکراللہ جان، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس انور ظہیر جمالی شامل ہیں جبکہ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستا ن جناب افتخار محمد چودھری کریں گے۔ سماعت کل صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگی

مزید خبریں :