Can't connect right now! retry

پاکستان
27 مارچ ، 2020

پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

4 اپریل تک بیرون ملک سے بذریعہ ہوائی جہاز مسافروں کی آمد و رفت معطل رکھنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی ہے— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن معید یوسف نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید 2 ہفتوں کیلئے مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معید یوسف نے بتایا کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 4 اپریل تک بیرون ملک سے بذریعہ ہوائی جہاز مسافروں کی آمد و رفت معطل رکھنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فضائی ٹریفک کھولی جائے گی۔

خیال رہے کہ 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اب توسیع کردی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM