15 مارچ ، 2020
بھارت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب پاکستان کے ساتھ ملنے والی تمام سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے آج رات سے تا حکم ثانی بند کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کرتار پور راہداری سے زائرین کی آمدورفت بھی تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رات 12 بجے سے زائرین کی آمدورفت کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں بھی عالمی وبا کورونا سے 100 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 2 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔
بھارت میں بھی کورونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت اہم ایونٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
جب کہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 33 ہو گئی جس میں سے دو افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں جب کہ باقی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔