28 مارچ ، 2020
چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے پہلے دنیا بھر میں ماسک، ٹوائلٹ پیپر اور سینیٹائزرز کی قلت ہوگئی تھی۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں متعدد اسٹورز سے روز مرہ کا سامان جیسے غائب ہی ہو گیا ہے اور شہریوں نے راشن اور روز مرہ کا سامان ذخیرہ کرلیا ہے۔
شہریوں کی جانب سے سب سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء، صفائی ستھرائی میں استعمال کی جانے والی پروڈکٹس اور وٹامن سی کی سپلمنٹس کا ذخیرہ کیا جارہا ہے۔
اس تمام تر صورتحال سے بے شمار لوگ فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں اور ان ضرورت کی چیزوں کو مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔
حال ہی میں آن لائن شاپنگ سائٹ ای بے پر ایک عام ڈیٹول 5 ہزار 974 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔
یہ ڈیٹول صارفین عام دنوں میں ایک ڈالر میں خریدتے ہیں جو کہ اب منافع خور صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں ڈالرز میں فروخت کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 5 لاکھ سے زائد ہے۔