Time 29 مارچ ، 2020
پاکستان

گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کا ملازم کورونا وائرس سے انتقال کرگیا

محکمہ صحت کے ملازم کو 24 مارچ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا: ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کی تصدیق— فوٹو: فائل 

گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں محکمہ صحت کا ملازم کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع نگر شاہ رخ چیمہ نے بتایا کہ محکمہ صحت کے ملازم ملک اشدار کو 24 مارچ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ قرنطینہ میں دوران علاج متاثرہ ملازم انتقال کرگیا ہے۔

محکمہ صحت کے ملازم کی ہلاکت کے بعد گلگت بلتستان میں یہ مہلک وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔

اس سے قبل 22 مارچ کوگلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

خیال رہے ملک میں اب تک مہلک وائرس سے 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 5، 5 جبکہ سندھ میں 3، گلگت میں 2 اور ایک شخص بلوچستان میں جاں بحق ہوا۔ ملک میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے۔ 

مزید خبریں :