30 مارچ ، 2020
بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ٹرین کی بوگیوں کو آئسولیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 637 بوگیوں کو قرنطینہ بنایا جائے گا ۔
بھارتی ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیوں کو طبی سہولیات سے لیس مکمل وارڈ میں تبدیل کیا جائے گا اور بوگیوں میں کھانے پینے کی سہولیات اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ اقدام کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے تجازو کر چکی ہے اور وہاں 27 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔