پروازیں بند ہونے سے سوڈان میں تبلیغی جماعت کے 150 پاکستانی ارکان پھنس گئے

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پھنسے تبلیغی جماعت کے ارکان کا تعلق کراچی، فیصل آباد، مری اور دیگر علاقوں سے ہے— فوٹو: فائل

پاکستان سے تبلیغ کے لیے سوڈان جانے والے تبلیغی جماعت کے 150 افراد وہیں پھنس کر رہ گئے۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پھنسے تبلیغی جماعت کے ارکان کا تعلق کراچی، فیصل آباد، مری اور دیگر علاقوں سے ہے۔

 ان افراد کا کہنا ہے کہ '17مارچ کو واپس آنا تھا لیکن پروازیں بند ہونے کی وجہ سے پھنس کررہ گئے ہیں،  ہمارے پاس اخراجات کے لیے پیسے بھی  ختم ہوچکے ہیں، حکومت ہمیں واپس لانے کے انتظامات کرے'۔

دوسری جانب رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں ایک اورفرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت  آگیا ہے جس کےبعد مرکز میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 28ہوگئی ہے، تبلیغی مرکز میں کورونا کے 50 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

 تبلیغی مرکز کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بدستور تعینات ہیں اور کسی کو اندر یاباہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ 

تبلیغی مرکز میں تھائی لینڈ کے 64 شہری بھی موجود تھے جنہیں تھائی لینڈ روانہ کر دیا گیا ہے۔

 اُدھر  اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے مطابق تبلیغی مرکز رائیونڈ سے 800افراد کو کالاشاہ کاکو میں قائم قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :