Time 30 مارچ ، 2020
پاکستان

پاکستان ریلویز نے قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار کرلی

کینٹ اسٹیشن کراچی پر ریلویز کے ملازمین اور ورکرز کیلئے قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار کرلی گئی ہے— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کینٹ اسٹیشن پر قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار کرلی۔

کینٹ اسٹیشن کراچی پر ریلویز کے ملازمین اور ورکرز کیلئے قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار کرلی گئی ہے۔ ٹرین 3 ائیر کنڈیشنڈ سلیپر اور ائیرکنڈیشنڈ بزنس پر مشتمل ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق 5 کوچز میں 36 لوگوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی گنجائش ہے جس کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی آئسولیشن رومز کا مقصد کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کو آئسولیشن فراہم کرنا ہے، آئسولیشن رومز میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے ہر ممکن سہولت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کا میڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے ایمرجنسی آئسولیشن رومز میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے گا، ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت کو بھی آئسولیشن رومز استعمال میں لانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آج پنجاب اور سندھ میں مزید 3، 3 افراد کی ہلاکتوں کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1750 ہو گئی۔

مزید خبریں :