31 مارچ ، 2020
لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو ان کےبڑے بھائی میر جاوید الرحمان کی تدفین میں شرکت کی اجازت دے دی۔
میر شکیل الرحمان کو کراچی جانے کی اجازت دینے پر قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
خیال رہے کہ میر شکیل الرحمان کےبڑے بھائی اور جنگ گروپ کے پرنٹر و پبلشر میر جاوید الرحمان منگل کے روز انتقال کر گئے، مرحوم کی تدفین کراچی میں ہونی ہے۔
میر شکیل الرحمان 12 مارچ سے لاہور میں نیب کی حراست میں ہیں۔ میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں اور انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیموں نے میر شکیل الرحمان کی نیب حراست کی شدید مذمت کی ہے اور اسے صحافت کی آزادی پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔