01 اپریل ، 2020
چیئرمین و پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمان کو کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کے بڑے بیٹے میر جاوید رحمان گزشتہ روز پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
میر جاوید رحمان کی نماز جنازہ کے ڈی اے اسکیم ون میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ کے بعد میر جاوید رحمان کی میت جیو اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم رحمان اور دیگراہلخانہ لے کر سوسائٹی قبرستان پہنچے جہاں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرمیر جاوید رحما ن کی نماز جنازہ اور تدفین میں صرف اہلخانہ اور انتہائی قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔