لاک ڈاؤن: گاڑی میں بیٹھ کر آئیں اور فلم دیکھیں

—فوٹو اے پی

کورونا وائرس کے خوف کے سبب گھروں میں محدود متعدد افراد بوریت کا شکار ہوچکے ہیں اور اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جرمنی نے  ڈرائیو ان سنیما  کی سہولت فراہم کی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ایسین میں شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے یعنی ایک بڑی اسکرین لگائی گئی ہے جس میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے تمام افراد گاڑی میں آئیں گے اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں گے۔

ڈرائیور اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کی پریشانی نہ ہو۔

ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کے لیے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں، یعنی گاڑی میں صرف 2 افراد ہی بیٹھے ہوں تاکہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو بھی لازمی اپنایا جائے۔

ڈرائیو سنیما میں آنے والے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ وہ واحد چیز ہے جو اس وقت کرسکتے ہیں، ڈرائیو ان سنیما کو دیکھنا ایسا تھا کہ جیسے آپ دوبارہ جی اٹھے ہوں۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں بھی تفریحی مقامات بند ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس سے اب  تک 66800 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 645 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

مزید خبریں :