معروف ہدایت کار ایس سلیمان علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج

ایس سلیمان گذشتہ چند ہفتوں سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں،فوٹو اسکرین گریب ،فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار ایس سلیمان پھیپھڑوں اور سانس کے عارضے کے باعث لاہور کےایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

معروف پاکستانی اداکارسنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی اور کئی کامیاب اور  نہ بھولنے والی فلموں کے ڈائریکٹر ایس سلیمان 7 سال سے پھیپھڑوں اور سانس کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔

 ایس سلیمان گذشتہ چند ہفتوں سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 48 فلمیں بنائیں،جن میں سے 46 اردو جب کہ 2 پنجابی تھیں، ان کی پہلی فلم 'گلفام' 1961ء میں اسکرین پر آئی اور چھاگئی۔

1975ءمیں فلم'اناڑی'،1979 میں فلم 'زینت' اور 2006 میں فلم' کچھ دل نے کہا' ایس سلیمان کی کامیاب ترین فلمیں مانی جاتی ہیں۔

ایس سلیمان نےاداکارہ زریں پنا سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی اور دوبیٹے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ایک وقت ایسا تھا جب لوگ ان کے اردگرد گھومتے تھے ، آج جب وہ بیمار ہیں تو کوئی انہیں پوچھتا بھی  نہیں، انہیں مالی مدد نہیں بلکہ اخلاقی پذیرائی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :