پولیس انسپکٹر کا کورونا کی چھاپ والے گھوڑے پر گشت

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی 

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر  کی حکومتیں، ڈاکٹرز  اور سائنسدان ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے وہیں بھارت میں اس وبا کی روک تھام اور  عوام میں اس کی آگاہی کے لیے عجیب و غریب اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

چند روز قبل بھارتی ریاست چنئی کی پولیس کی جانب سے لوگوں میں کورونا وائرس کی آگاہی کے لیے کورونا ہیلمٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔

اور اب بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سب انسپکٹر ماروتی سنکار نے اپنے سفید رنگ کے گھوڑے پر لال رنگ سے کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک چھاپ بنوا لی ہے۔

اندھرا پردیش کے سب انسپکٹر نے کورونا وائرس کی چھاپ والے گھوڑے پر سوار ہو کر علاقے میں گشت کی۔

اس سے قبل بھی بھارت میں کورونا سے متعلق آگاہی کے لیے کورونا کا پتلا بنا کر جلایا گیا تھا جب کہ صوبہ پنجاب کی پولیس کی جانب سے ڈانس کر کے بھی وائرس سے متعلق احتیاط برتنے کا پیغام دیا گیا تھا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثریہ افراد کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہے۔

مزید خبریں :