دنیا
Time 03 اپریل ، 2020

کورونا میں مبتلا مریض کو سفر کی غلط معلومات دینے پر قید کی سزا

چینی شہری نے یکم مارچ کو بیجنگ سے اٹلی کے شہر میلان کا سفر کیا تھا: حکام— فوٹو: فائل 

چین میں کورونا وائرس میں مبتلا شہری کو بیرون ملک سفر کے بارے میں غلط معلومات دینے پر 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا چینی شہری نے یکم مارچ کو بیجنگ سے اٹلی کے شہر میلان کا سفر کیا تھا جس کے بعد وہ 7 مارچ کو واپس چین پہنچا تھا۔

چینی شہری نے وطن واپسی پر اپنے آبائی شہر جانے کے لیے ٹرین کا بھی سفر کیا تھا جس کے بعد شہری سے قریبی رابطہ رکھنے والے 40 سے زائد افراد کو قرنطینہ میں بھی رہنا پڑا تھا۔

مقامی عدالت نے شہری کو غلط معلومات دینے پر 18 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں اب تک کورونا وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

چین سے پھیلنے والے اس مہلک وائرس سے دنیا میں اب تک 10 لاک سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 55 ہزار افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :