پاکستان
Time 04 اپریل ، 2020

کورونا وائرس کے نام پر سائبر حملوں کا خطرہ

آن لائن جرائم کرنے والےعناصر وبا کے نام سے فائدہ اٹھانےکےلیےکوشاں ہیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی—فوٹو فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔

عالمی وبا کورونا جب سے پوری دنیا میں پھیلی ہے تب سے ہی سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بہت سی جھوٹی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں جب کہ اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شہریوں کو ان حملوں سے بچنے کے لیے پی ٹی اے نے بھی چند اہم ہدایات جاری کی ہیں اور کورونا کے نام پربھیجےگئے پیغامات سے محتاط رہنےکا کہا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق  آن لائن جرائم کرنے والے عناصر  وبا کے نام سے فائدہ اٹھانےکے لیےکوشاں ہیں، ہیکرز  یہ کام مالی فوائد کےحصول کے لیےکر رہےہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے نام پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے، اس لیے عوامی مقامات پر اوپن وائی فائی استعمال کرنے سےگُریز کیا جائے۔

حکام نے ہدایت کی کہ حساس معلومات، پاس ورڈز یاکریڈٹ کارڈ کی معلومات آئن لائن دینے سےگریز کیا جائے جب کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کونے والے ادارے بھی کورونا کے نام کے سائبر حملوں سے محتاط رہیں۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا کہ ای میلز کے ساتھ منسلک فائل ڈاؤن لوڈ ہونے پر نظام ہیک ہو سکتا ہے لہذا اپنےسافٹ وئیریا اپیلی کیشن کو اپڈیٹ رکھیں اور  با اعتماد لنک اور لائسنس والی ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈنگ کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق کورونا سے متعلق آگاہی کے لیے سرکاری معلومات پر انحصار کریں۔

مزید خبریں :