کورونا لاک ڈاؤن: نائیکون کی مفت پروفیشنل فوٹو گرافی کلاسز کی پیشکش

فوٹو: فائل

جیسا کے ہم سب جانتے ہیں کہ ان دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے باہر جانا خطرے سے خالی نہیں ہے جب کہ وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے گھروں میں رہنے والے لوگوں کا زیادہ رجحان انٹرنیٹ کی طرف ہے، متعدد لوگ انٹرنیٹ تفریح کے لیے استعمال کر رہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کرتے ہوئے مستفید بھی ہو رہے ہیں۔

اسی ضمن میں مقبول ترین کیمرا بنانے والی جاپانی کمپنی نائیکون کی جانب سے گھر بیٹھے لوگوں کو  ایک ماہ کے لیے پروفیشنل فوٹو گرافی کی مفت کلاسز کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق "نائیکون ہمیشہ سے ہی اپنے کریٹرز کو بااختیار بنانا چاہتا ہے، اس مشکل گھڑی میں ہم کریٹرز کے سیکھنے کے عمل میں اضافہ کرنے کے لیے ان کی مدد کریں گے"۔

جاپانی کمپنی نائیکون صارفین کو  10 مختلف کلاسز کی مفت پیشکش کرے گی جس کی فیس 250 ڈالرز تک ہے، ان کلاسز میں ویڈیو میکنگ، ڈی ایس ایل آر کیمرے کا استعمال، فوٹو گرافی، ماحول کی فوٹو گرافی اور بے شمار چیزیں سکھائی جائیں گی۔

ان کلاسز کا دورانیہ 40 منٹ سے لے کر 1 گھنٹے تک ہو سکتا ہے جب کہ ان کلاسز کے لیے آپ کو اپنا نام، ای میل ایڈرس اور  ملک کمپنی کے پیج پر درج کرنا ہو گا۔

اگر آپ بھی نائیکون کے مفت پروفیشنل فوٹو گرافی کورس کرنے کے خواہاں ہیں تو اس ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کریں۔

https://www.nikonevents.com/us/live/nikon-school-online/?fs=y

مزید خبریں :