Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
28 اگست ، 2012

ہزاروں بس ٹکٹوں کی مدد سے تیار کئے گئے دلکش فن پارے

ہزاروں بس ٹکٹوں کی مدد سے تیار کئے گئے دلکش فن پارے

برلن …ایک جرمن فن کار ہ نے ہزاروں کی تعداد میں بس ٹکٹوں کوترتیب سے کینوس پریکجا کرتے ہوئے دلکش اور منفرد فن پارے تیار کئے ہیں جوآرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ Nina Boeschنامی اس ماہر مصور ہ نے تقریباً تیس ہزار استعمال شدہ بس کے ٹکٹوں کو کینوس پر اس مہارت سے ترتیب دیا ہے کہ انسانی چہرے کے خدوخال اورنقوش ابھر کر سامنے آگئے ہیں۔برش اور رنگوں کے استعمال کے بغیر تیار کئے گئے ان دیوہیکل آرٹ کے نمونوں کو مصوری کے قدر دانوں میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے جو 25سو ڈالرفی فن پارہ تک فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :