دنیا
Time 06 اپریل ، 2020

لاک ڈاؤن کے دوران بھارت سب سے زیادہ فحش مواد دیکھنے والا ملک بن گیا

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں جہاں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے وہیں فحش فلموں کی ویب سائٹ کے ذریعے وقت گزاری میں بھی تیزی آئی ہے— فوٹو: فائل

دنیا بھر کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے  جبکہ بھارت اس دوران سب سے زیادہ فحش مواد دیکھنے والوں کا ملک بن گیا ہے۔ 

بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے 24 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایسی صورتحال میں بھارت میں جہاں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے تو وہیں فحش فلموں کی ویب سائٹ کے ذریعے وقت گزاری میں بھی تیزی آئی ہے۔

فحش مواد شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ نے بتایا کہ 24 مارچ کو ویب سائٹ پر بھارت سے آنے والا ٹریفک صرف 23 فیصد تھا لیکن چند ہی دنوں بعد 27 مارچ کو ویب سائٹ پر بھارت سے آنے والا ٹریفک 95 فیصد تک پہنچ گیا۔

ویب سائٹ حکام نے بتایا کہ یکم اپریل کو بھی بھارت سے سائٹ پر ٹریفک کا تناسب 64 فیصد تھا۔

حکام کے مطابق صرف بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران فحش مواد دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے مگر بھارت میں یہ اضافہ سب سے زیادہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس  کے باعث 73 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں :