Time 07 اپریل ، 2020
پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلیے 10 ارب روپے جاری

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیے۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے ہیں اور ان 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیے ہیں۔

عمر لودھی نے بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے 4 روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی جب کہاسٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز  کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :