پاکستان
Time 07 اپریل ، 2020

'کچھ بھی کرلیں آنے والے دنوں میں کورونا کے کیس بڑھنے ہی بڑھنے ہیں'

 وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کرلیں آنے والے دنوں میں کورونا کے کیسز بڑھنے ہی بڑھنے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 60 سال سے زائد عمرکے افراد گھروں سے نہ نکلیں، اُن کے لیے باہر زیادہ خطرہ ہے۔

 ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا کہ حکومت کورونا کی ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کررہی ہے،  جو حالات نظر آرہے ہیں اس میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہی ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں، اپنے بزرگوں کی صحت کے لیے ان سے فاصلہ اختیار کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 ہزار 4 ہوچکی ہے جن میں سے 15 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :