پاکستان
Time 09 اپریل ، 2020

کیا آپ احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

اب تک4 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہو چکے، شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ آپ اس امداد کے اہل ہیں یا نہیں— فوٹو : ثانیہ نشتر ٹوئٹر

وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں 12 ہزار روپے نقد رقوم کی تقسیم کا سلسہ شروع ہوگیا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پروگرام کے ذریعے امداد حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ آج صبح تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے 4 کروڑ 30 لاکھ 44 ہزار 60 ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ کسی مستحق کو جانتے ہیں یا خود کو مستحق سمجھتے ہیں تو شناختی کارڈ نمبر  8171 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ آپ اس امداد کے اہل ہیں یا نہیں۔

اگر آپ اس امداد کے اہل ہوں گے تو آپ کو جوابی ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ اپنے علاقے کے کس مرکز پر جاکر نقد رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا ہے کہ لوگ اپنے کوائف نادرا میں ٹھیک طریقے سے جمع کرائیں تاکہ ان کا تازہ ترین ڈیٹا حکومت کے پاس دستیاب ہو۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو  پیسےفراہم کیےجائیں گے،17ہزارمقامات سے 12ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم ہونگے اور اس کا آغاز جمعرات یعنی آج سے ہوجائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم 144ارب روپےنچلے طبقے تک تقسیم کردیں گے،احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کا ڈیٹا آرہاہے،جن کی جانچ نادراسےکرائی جائیگی۔

مزید خبریں :