Time 09 اپریل ، 2020
پاکستان

کورونا: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے

مہدی شاہ میں مملکت شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے، خاندانی ذرائع— فوٹو: جیو نیوز 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے، وہ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سائٹ کےعہدے پرتعینات تھے اور حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مہدی شاہ میں مملکت شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی البتہ وہ چند روز قبل کوروناوائرس سے صحت یاب ہوچکے تھے۔

مہدی شاہ نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا، مہدی شاہ کئی روزتک وینٹی لیٹر پر تھے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تصدیق کی ہے کہ مہدی شاہ کئی روز سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

سعید غنی نے بتایا کہ مہدی شاہ چند روز قبل کورونا وائرس کا شکارہوئےتھے، دو ہفتےسے ان کی حالت زیادہ خراب تھی۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاھ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے مہدی شاہ کے لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔

مزید خبریں :