10 اپریل ، 2020
فیصل آباد: پولیس نے ٹائیگر فورس کے 2 جعلی ممبران کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 2 افراد خود کو ٹائیگر فورس کا رکن ظاہر کرکے لوگوں سے شناختی کارڈ جمع کررہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے لوگوں سے حاصل کیے گئے شناختی کارڈز برآمد کر لیے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے مستحق افراد کے گھروں تک راشن پہنچانے کے لیے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جو ایک رضا کار فورس ہے جس میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔