29 اگست ، 2012
ماسکو … روس کے شورش زدہ ریاست داغستان میں عالم دین کے گھرپرخودکش حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔سرکاری خبر رساں ادارے نے مقامی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خطہ کے سرکردہ صوفی عالم دین سعید استائیف اور حملہ آور سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔خاتون خودکش حملہ آورکی جانب سے یہ حملہ سعید استائیف کے گھر پرکیا گیا۔