Time 10 اپریل ، 2020
پاکستان

لاہور کیمپ جیل کے 58 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کیمپ جیل لاہور کے 58 قیدیوں کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

اٹھارہ مارچ کو لاہور کی کیمپ جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ملزم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جیل حکام کی کاہلی اور قیدیوں کی دیگر جیلوں میں منتقلی کا بروقت فیصلہ نہ کیے جانے کے باعث 57 مزید قیدی بھی متاثر ہو گئے۔

ترجمان حکومت پنجاب مسرت چیمہ کے مطابق جیل کے تمام 2700 قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کر کے کیمپ جیل کو 100 بستروں کے قرنطینہ مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ سو بستروں پر مشتمل قرنطینہ پر سروسز اسپتال لاہور کا عملہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہےکہ قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیے جانے کے ساتھ ڈسپنسریوں اور محکمہ صحت کے عملے کو قیدیوں کی صحت سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے حکام کے مطابق اب تک کورونا سے ہلاک افراد میں سے 10 ہلاکتیں لاہور سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں 48 ہزار 794 قیدی موجود ہیں۔

مزید خبریں :