دنیا
Time 11 اپریل ، 2020

امریکا میں قیامت ڈھانے والی کورونا کی قسم کی ابتداء سے متعلق نئے انکشافات

امریکا میں کورونا وبا پھیلنے کا الزام صد ٹرمپ چین پر عائد کرتے رہے ہیں تاہم نئی تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ کورونا کی جو قسم نیویارک سمیت امریکا کی مشرقی ریاستوں پر قیامت ڈھا رہی ہے اس کی ابتداء چین نہیں یورپ میں ہوئی۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس کے جینیاتی مواد کے تجزیہ سے  یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیویارک اور نیوجرسی سمیت ایسٹ کوسٹ سے تعلق رکھنے والی امریکا کی مختلف ریاستوں میں بیمار افراد کے جسم میں موجود وائرس کا تعلق چین سے نہیں جہاں اس بیماری کا آغاز ہوا تھا۔

تحقیق کے لیے نمونے وسط مارچ سے لینا شروع کیے گئے تھے اور ان کے تجزیے سے واضح ہوا کہ زیادہ تر کیسز کا تعلق یورپ میں اس بیماری کا شکار افراد میں موجود وائرس کی نئی قسم سے ہے۔ 

کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک علیحدہ تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی تین اقسام دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو بیمار کر رہی ہیں، ان میں سے اے اور سی قسم یورپ اور امریکا کو متاثر کیے ہوئے ہے جب کہ مشرقی ایشیا میں لوگوں کی اکثریت وائرس کی بی قسم کا شکار ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اسے چینی وائرس کا نام دیا تھا جس کی چینی وزارت خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور امریکی صدر کے الزام کو مسترد کر دیاتھا۔

مزید خبریں :