Time 11 اپریل ، 2020
دنیا

برطانوی وزیر اعظم کی اسپتال میں چہل قدمی، ڈاکٹروں سے اظہار تشکر

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے طبعیت بہتر ہونے پر اسپتال میں چہل قدمی شروع کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن سینٹ تھامس اسپتال میں اپنے بستر سے اٹھے، چند قدم چلے اور ڈاکٹروں سے اظہار تشکر کیا۔ 

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ 4 روز سے اسپتال میں ہیں، انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت بحالی کے مراحل میں ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق جیسے ہی بورس جانسن کو موبائل فون واپس دیا گیا تو انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

برطانیہ میں ایک ہی دن میں 980 اموات

دوسری جانب برطانیہ میں جمعے کو ریکارڈ اموات ہوئیں اور ایک ہی دن میں 980 اموات کے بعد مجموعی تعداد 8 ہزار 958 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار  ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں اموات کے لحاظ سے جمعہ بد ترین دن رہا اور مزید 5 ہزار 706 افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔


حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کیا جا سکتا کہ 23 مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کب اٹھایا جاسکے گا۔ 

دوسری جانب وزیر صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تا کہ طبی عملے پر مریضوں کا بڑھتا دباؤ کم کیا جاسکے۔

مزید خبریں :